14 فروری 2014 - 20:30
عراق کے وزیر اعظم کا صوبہ الانبار کا دورہ

عراق کے وزیراعظم نوری المالکی اپنے ملک کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی پہنچے ہیں جہاں وہ دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے انجام پانے والی فوجی کاروائیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ابنا: عراق کے وزیراعظم نوری المالکی اپنے ملک کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی پہنچے ہیں جہاں وہ دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے انجام پانے والی فوجی کاروائیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عراق کے وزیراعظم، اپنے اس دورے میں الانبار کے قبائلی سرداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔نوری المالکی نے گذشتہ ہفتے مغربی عراق میں دہشتگردون کے مقابلے میں عراقی فوجیوں کی کامیابی اور اسی طرح اس علاقے کے قبائلی سیکیورٹی افراد کو پولیس میں شامل کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ عراق کے صوبے الانبار کو داعش دہشتگرد گروہ نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا تھا جہاں عراقی سیکیورٹی فورسیز نے آپریشن کرکے اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیا۔عراقی سیکیورٹی فورسیز کی ان کاروائیوں میں قبائل اور عراقی عوام نے بھی ان کی حمایت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲